مرمو اور دھنکھرکی عوام کو ہولی کی مبارکباد

   

نئی دہلی : صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پوسٹ میں، مرمو نے کہا، “ہولی کے پرمسرت موقع پر، میں ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہولی کا تہوار، جو خوشی، جوش اور جذبے کی علامت ہے ۔نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے بھی ہم وطنوں کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد دی ہے ۔ہولی کے موقع پر اتوار کو جاری ایک پیغام میں نائب صدر کے سکریٹریٹ نے کہا کہ دھنکھر نے ہولی کے موقع پر لوگوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔