حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو صرف چند ریاستوں کا بجٹ قرار دیا ۔ مودی حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوچکی ہے ۔ مرکزی بجٹ اس کا آئنہ ہے عوام 10 لاکھ روپئے آمدنی تک ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی توقع کررہے تھے ۔ کیوں کہ تلنگانہ حکومت اپنے سرکاری ملازمین کو بہتر تنخواہیں ادا کررہی ہے ۔ فی الحال جو چھوٹ دی گئی ہے وہ کسی کے لیے مفید نہیں ہے ۔ کے کویتا نے کہا کہ جن ریاستوں میں انتخابات منعقد ہونے والے ہیں انہیں یا بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں کو مرکزی بجٹ میں زیادہ اہمیت دی گئی ہے اور انہیں ریاستوں کے لیے ڈیولپمنٹ پراجکٹس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے صرف 10 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ لیکن یہ انفراسٹرکچر کس نوعیت کا ہوگا بجٹ میں اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔ کویتا نے بتایا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کو ایک ہزار کروڑ روپئے کی مقروض ہے وہ وزیر فینانس نرملا سیتارامن سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ جاری کردیں ۔۔ ن