مرکزی حکومت اپوزیشن اتحاد پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی

   

کانگریس سمیت اپوزیشن کی 14 پارٹیوں نے حکومت سے پارلیمانی جمہوریت کا احترام کرکے پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کروانے کی اپیل کی ہے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے بدھ کے روز یہاں جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ پیگاسس اور دیگر مسائل میں پوری اپوزیشن متحد ہے لیکن حکومت غلط تشہیر کرکے پارلیمنٹ نہیں چلنے دینے کا الزام عائد کرکے اپوزیشن کے اس اتحاد پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپنےسخت رویہ کے سبب تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت گھمنڈ میں چور ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ان مسائل پر بحث کروانے اور وزیر داخلہ سے بحث کا جواب دینے کی اپوزیشن کی مانگ کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے جن رہنماؤں نے یہ بیان جاری کیا ہے، ان میں راجیہ سبھا کے لیڈر ملکارجن کھڑگے، نیشنلسٹ کانگر پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار، ‘ڈی ایم کے‘ کے رہنما ٹی آر بالو اور تیروچی شیوا، کانگریس کے رہنما آنند شرما، سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما رام گوپال یادو، ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک او برائن اور کلیان بنرجی، شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت اور وِنَے راؤت غیرہ شامل تھے