نئی دہلی: دالوں کی خوردہ قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے مرکز نے قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی اسکیم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سستی قیمت پر 15 لاکھ ٹن چنا دال جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مرکز نے قیمت استحکام اسکیم کے تحت تور، اُڑد اور مسور کی خریداری کی موجودہ حد کو 40 فیصد تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ انہیں چنے کی دال ایشو پرائس سے 8 روپے فی کلو کی سستی قیمت پر دی جائے گی، جسے ریاستیں اپنی مختلف فلاحی اسکیموں کے لیے استعمال کرسکیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق ان فیصلوں پر عمل درآمد پر 1200 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ چہارشنبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں پرائس اسٹیبلائزیشن اسکیم (پی ایس ایس) اور پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ (پی ایس ایف) کے تحت ریاستوں کو سستی قیمتوں پر چنے کی فروخت اور پی ایس ایس کے تحت تور، اُڑد اور مسور کی خریداری کی مقدار کی موجودہ حد 25 سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔