مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد : /10 مارچ (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک بتاریخ /11 مارچ ء پیر 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیرنگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔ اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی گئی کہ جس کسی کو چاند نظرآئے وہ ان نمبرات 9866112393 / 9849879426 / 9000008138 / 9000033704 / 24603597 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کیلئے معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔