مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد۔ 29 جنوری (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بصمن رویت ہلال ماہ شعبان المعظم بتاریخ 30 جنوری بروز جمعرات 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے جس کسی کو چاند نظر آئے وہ ان نمبرات 24603597، 9000033704، 9000008138، 9849879426، 9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔