مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا 4 مارچ کو دورہ حیدرآباد

   

حیدرآباد: 27 فروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 4 مارچ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ بی جے پی کی وجئے سنکلپ یاترا میں حصہ لیتے ہوئے امیت شاہ تین مقامات پر عام جلسوں سے خطاب کریں گے۔ لوک سبھا کی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر بی جے پی نے 20 فروری سے ریاست بھر میں وجئے سنکلپ یاترا کا آغاز کیا ہے۔ ہر لوک سبھا حلقہ میں 2 مارچ تک یاترا جاری رہے گی۔ 5 کلسٹرس کے تحت یاترا کا احتمام کیا جارہا ہے۔ بی جے پی نے یاترا کے سلسلہ میں اختتامی پروگرام کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس میں امیت شاہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 4 مارچ کو پریڈ گرائونڈ سکندرآباد میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔ بی جے پی نے وزیراعظم نریندر مودی کو جلسہ عام کیلئے مدعو کیا تھا لیکن پارٹی ہائی کمان نے امیت شاہ کو دورہ کی ذمہ داری دی ہے۔ امیت شاہ 24 فروری کو تلنگانہ کا دورہ کرنے والے تھے لیکن لمحہ آخر میں پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ بی جے پی تلنگانہ میں 10 لوک سبھا حلقوں میں کامیابی کا منصوبہ رکھتی ہے۔ 1

وجئے سنکلپ یاترا کے دوران پارٹی نے عوامی تائید کا دعوی کیا ہے۔1