مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ سے رکن اسمبلی کاغذنگر کی ملاقات

   

کاغذنگر/7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرپور ٹاؤن سے عوامی نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش بابو نے مرکزی دارالحکومت دلی کے دورے کے موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش بابو نے رکن اسمبلی نرمل مہیشور ریڈی, عادل اباد رکن اسمبلی پائل شنکر کے ساتھ مل کر مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن,اور مرکز وزیر راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے متحد ضلع عادل اباد اور خصوصی طور پر حلقہ اسمبلی سرپور ٹاؤن کے عوام کی ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لیے بجٹ کی منظوری کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مقامی عوام کی پسماندگی دور ہو سکے۔ بعد ازاں انہوں نے مرکزی وزیروں سے ملاقات کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے تحریری طور پر یادداشت پیش کی گئی۔