مرکزی وزیر مختار عباس نقوی ادائیگی عمرہ کے روانہ، سعودی حکام سے کئی معاہدوں پر دستخط

,

   

جدہ: مرکزی وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی ان دنوں عمرہ کی ادائیگی و سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی حج حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان حج کا طریقہ کار مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے میں پہلا ملک بن جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ حج کے لئے داخل کرنے کے تمام معاملات ڈیجیٹلائز ہوجائیں گے جیسے آن لائن ایپلی کیشن‘ ای ویز، ای۔ لگیج اور دیگر کارروائی ڈیجیٹل ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 2020ء میں دو لاکھ ہندوستانی مسلمان حج کمیٹی سے فریضہ حج ادا کریں گے۔ نقوی نے اس حج2020ء کے تعلق سے ہندوستانی اور سعودی حج وزراء کے درمیان معاہدوں پر دستخطیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عازمین حج کے لئے بہتر رہائش اور کھانا فراہم کیاجائے گا۔اس کے علاوہ ایئر پورٹ سے رہائش گاہ تک بہتر ٹرانسپورٹ بھی مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ موبائیل فون سم کارڈ بھی دیا جائے گا جس کا لنک موبائیل ایپ سے منسلک کیا جائے گا جس کی وجہ سے حج کے نئی جان کاریاں موصول ہوتی رہیں گی۔ اس موقع پر سعودی ایمبیسڈر اوصاف سعید اور دیگر اعلی عہدیدار بھی شامل تھے۔