مرکزی وزیر نے کہاکہ حج2022کا عمل 100فیصد عصری ہوگا

,

   

سفر حج کے متعلق مجوزہ جائزہ اجلاس21اکٹوبر کو ہوگا


ممبئی۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہاکہ ہے کہ حج2021کی ساری مشق ہندوستان میں 100فیصد عصری ہوگی۔ ممبئی میں ہفتہ کے روز ان لائن بکنگ کی سہولت کا افتتاح کیا بعد میں انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ہندوستان انڈونیشیاء کے بعد دوسری بڑی عازمین حج کی تعداد بھیجتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2020میں حج نہیں ہوا اور اس سال کویڈ19کے سبب اوروباء کے پیش نظر سعودی عربیہ حکومت نے فیصلہ لیا۔ اس بیان میں کہ مجوزہ جج جائزہ اجلاس مختلف محکموں سے غور فکر کے ساتھ اور تبادلہ خیال کے بعد 21اکٹوبر کے روز نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

اس میں کہاگیاہے کہ اقلیتی امور‘ خارجی امور‘ صحت یاورشہری ہوا بازی وزراء‘ ہندوستانی سفیر برائے سعودی عربیہ اور قونصل جنرل برائے ہند متعین جدہ‘ اوردیگر عہدیدار مجوزہ حج جائزہ اجلاس جو قومی درالحکومت میں منعقدہوا اس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ حج2022کے لئے کویڈ19پرٹوکالس اور صحت اور صفائی کے انتظامات کے لئے خصوصی ٹریننگ ہندوستان اورسعودی عربیہ کی جانب سے عازمین کے لئے کی جائے گی۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”مکمل حج2022کی ہندوستان میں مشق 100فیصد عصری ہوگی“۔ بغیرمحرم کے 2021حج کے لئے 700سے زائد خواتین نے درخواستیں دائر کی تھیں جبکہ 2100جملہ خواتین 2020میں درخواستیں اسی زمرہ میں داخل کی تھیں۔ مسٹرنقوی نے کہاکہ وہ درخواستیں اگروہ 2022 حج کو جانا چاہتی ہیں تو اہل ہوں گی“۔

انہوں نے کہاکہ دیگر خواتین بھی ’محرم“ کے بغیر زمرے میں 2022حج کے لئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں‘انہوں نے مزیدکہاکہ اس زمرے کے تحت یہ تمام خواتین قرعہ اندازی سے مستثنیٰ رکھی جائیں گی۔

ہفتہ کے روز وزیرنے حج کمیٹی آف انڈیا کے سینئر عہدیداروں کے بغیر 2022حج کی تیاریوں کے متعلق تبادلہ خیال کیاہے۔