مرکزی وزیر پرمانک کیخلاف چوری پر گرفتاری کا وارنٹ

   

عاجلانہ گرفتاری کا مطالبہ، کولکاتا میں ترنمول کانگریس کا احتجاج

کولکاتا: علی پور دوار کی عدالت کے ذریعہ سونے کی دکان میں چوری کے معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نسیت پرمانک کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کئے جانے کے بعد ترنمو ل کانگریس نے گرفتاری کے مطالبے پر احتجاج کرنا شروع کردیا ہے ۔کوچ بہار کے طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے ورکروں نے چور کو جیل بھیجو کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک جلوس نکالا۔دوسری جانب نشیت پرمانک نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں۔ترنمول پچھلے کچھ دنوں سے نسیت کی گرفتاری اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج اور نعرے بازی کررہی ہے ۔کوچ بہار میں پوسٹر لگائے گئے ہیں ڈ آج طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے ورکروں نے جلوس نکالا۔ترنمول کانگریس کے کوچ بہار ضلع صدر ابھیجیت ڈی بھومک نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ مقامی ممبر پارلیمنٹ نسیت پرمانک جو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بھی ہیں کے خلاف چوری کے معاملے میں گرفتار ی کا وارنٹ جاری ہوا ہے ۔یہ شرمناک ہے ۔اس وارنٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے وزیر عدالت میں پیش ہوئے بغیر دہلی اوربیرون ملک گھوم رہے ہیں۔ ممبر پارلیمنٹ بننے کے بعد کوچ بہار کے لوگوں نے انہیں دیکھا تک نہیں۔ اس لیے میں نے ان کی تصویر راس میلہ گراؤنڈ میں لگائی ہے تاکہ عام لوگ ہمارے ممبر پارلیمنٹ کو دیکھ سکیں۔دوسری جانب مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ پرمانک نے کہا کہ یہ کوئی اہم بات نہیں ہے ۔سیاست میں مختلف کیسز، جھوٹے مقدمے ہوتے رہتے ہیں۔ جو کہتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کے نام پر الگ الگ مقدمات ہیں۔ سیاست کرتے ہوئے کئی لوگوں کے نام پر جھوٹے مقدمے درج کیے جاتے ہیں۔ میں کہوں گا، یہ سیاست کا برا پہلو ہے ۔” سب کو قانون کا احترام کرنا چاہیے ۔ میں خود کرتا ہوں۔عدالت نے حال ہی میں علی پور دوار میں سونے کی دو دکانوں کی چوری کے سلسلے میں نسیت کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے ۔ دونوں چوریاں 2009 میں ہوئیں۔ نشیت کے ممبر پارلیمنٹ بننے کے بعد یہ کیس شمالی 24 پرگنہ کے باراسات کے ایم پی اور ممبر اسمبلی کی عدالت میں چلاگیا تھا مگر دوبارہ یہ کیس علی پور عدالت میں چلاگیا جہاں ان کے خلاف وارنٹ جاری ہوا ہے ۔