حیدرآباد۔یکم؍ ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکز نے تلنگانہ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حکومت سے تعاون کا تیقن دیا ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ وہ ریاست میں بارش کی تباہ کاریوں کی تفصیلات سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو واقف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھمم ضلع شدید متاثر ہوا ہے اور تقریباً 110 گاؤں زیر آب آچکے ہیں۔ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ کھمم میں بچاؤ اور امدادی کاموں کی زیادہ ضرورت ہے۔ امیت شاہ کی ہدایت پر امدادی کاموں میں تعاون کیلئے این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں تلنگانہ پہنچ چکی ہیں۔ حکومت کے اشتراک سے یہ ٹیمیں بچاؤ کام کرینگی۔ 1