مرکز نے پورے ملک کو کشمیر بنادیا: یشونت سنہا

,

   

نئی دہلی: جے این یو تشدد کے بعد سابق مرکزی وزیر و بی جے پی سابق لیڈر یشونت سنہا نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حکومت پر جابرانہ پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے طرح بنانے کی دعوی کیا تھا لیکن معاملہ اس کے برعکس ہوگیا۔ آج پورا ملک کشمیر کی طرح ہوگیا ہے۔ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر سی اے جے کے خلاف احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ پر حملہ کی وجہ سے ”سرکاری غنڈوں اور سرکاری پولیس“ میں کوئی فرق نہیں ہے۔