تروچیراپلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹاملناڈو کے ترونیل ویلی اور تھوتھکوڈی جیسے جنوبی اضلاع میں حالیہ شدید بارش اور سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت بحران کی اس گھڑی میں ریاست کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ مرکز ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا ۔تروچیراپلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے کہا کہ سال 2023 کے آخری چند ہفتوں میں ٹاملناڈو کے لوگوں کی بڑی تعداد کے لیے بہت مشکل گھڑی تھی اور یہاں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ہم نے اپنے بہت سے ساتھیوں کو کھو دیا اور املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا “متاثرین کی حالت دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا۔ بحران کی اس گھڑی میں مرکزی حکومت ٹاملناڈو کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ہم ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ ایم کے ۔ اسٹالن نے سیلاب سے متاثرہ چنئی اور جنوبی اضلاع میں امدادی اور بحالی کے کاموں کے لیے فوری طور پر این ڈی آر ایف سے مناسب فنڈ جاری کرنے اور ٹاملناڈو کے سیلاب کو قومی آفت قرار دینے کی وزیراعظم مودی سے اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ ٹاملناڈو کا مطالبہ کوئی سیاسی نعرہ نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کا مطالبہ ہے ۔لیا ہے ۔وزیراعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو تعلیم اور طبی دیکھ بھال سمیت ضروری ضروریات فراہم کرے ۔ اسٹالن نے وزیر اعظم سے چنئی-پینانگ اور چنئی-ٹوکیو کے درمیان براہ راست پرواز کی خدمات شروع کرنے کی بھی درخواست کی۔