نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے منگل کو دہلی وقف بورڈ کی اس عرضی کو 15 مارچ تک ملتوی کر دیا جس میں 123 جائیدادوں سے متعلق تمام معاملات سے بورڈ کو علیحدہ کرنے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہائیکورٹ نے وقف بورڈ سے کہا تھا کہ وہ مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک علیحدہ عرضی دائر کرے۔ جسٹس منوج کمار اوہری کی سنگل جج بنچ نے 123 جائیدادوں کو ہٹانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف بورڈ کے ذریعہ دائر کی گئی عرضی پر فوری حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔