مریم نواز کی عدالتی تحویل میں 2 نومبر تک توسیع

   

لاہور 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر مل منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز کی عدالتی تحویل کی میعاد کار 2 نومبر تک بڑھادی گئی ہے ۔چودھری شوگر مل منی لاؤنڈرنگ معاملے میں جیل میں بند مریم کو افسران نے جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جہاں ان کی عدالتی حراست کی میعاد 2 نومبر تک بڑھادی گئی۔قومی احتساب بیورو اس معاملے میں رپورٹ نہیں کراپایا جس کے بعد عدالت نے مریم کی عدالتی حراست بڑھانے کا حکم دیا۔ کمرہ عدالت میں مریم نے میڈیا سے کہا کہ وہ اپنے والد نواز شریف کی صحت کے سلسلے میں فکرمند ہیں۔انہوں نے ٹیلی فون پر اپنے والد سے بھی بات کی۔عدالت میں پیشی کے دوران مریم کے بیٹے جنید صفدر بھی موجود تھے ۔نیب عدالت نے اس معاملے میں شریک ملزم مریم کے چچازاد بھائی یوسف عباس کی عدالتی حراست میں بھی توسیع کردی گئی ہے ۔