مسئلہ کشمیر پر سابق وزیر مالیت پی چدمبرم نے کیا چبتاہوا سوال

,

   

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے ٹوئٹ کر کےسخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں شاہ فیصل کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہ فیصل پہلے سول سروس امتحان میں آئے اور آئی اے ایس میں شامل ہوئے۔ انھوں نے جموں و کشمیر پر حکومت کے کاموں کو سب سے بڑا دھوکہ بتایا ہے۔ اگر شاہ فیصل یہ سوچ رہے ہیں تو ذرا سوچیے کہ کشمیر کے عوام کیا سوچتی ہوگی۔ کیا طاقت کے زور پر پیدا حب الوطنی کے دَم پر دنیا میں کسی مسئلہ کا حل نکلا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کشمیری آئی اے ایس افسر سے سیاسی لیڈر بنے شاہ فیصل نے کہا تھا کہ کشمیر ایک ناقابل بیان ’لاک ڈاؤن‘ کا سامنا کر رہا ہے اور ریاست کی پوری 80 لاکھ آبادی آج کی طرح کبھی قید میں نہیں رہی۔ فیصل نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’کشمیر میں مکمل خوف۔ ہر کوئی ٹوٹ گیا ہے۔ ہر چہرے پر شکست کا جذبہ واضح ہو رہا ہے۔

شاہ فیصل نے آگے کہا کہ ’’شہریوں سے لے کر موضوعات تک۔ تاریخ نے ہم سبھی کے لیے ایک بھیانک موڑ لیا ہے۔ لوگ حیران ہیں۔ ایسی عوام، جس کی زمین، پہچان، تاریخ دن دہاڑے چھین لی گئی ہے۔‘‘ فیصل نے وادی میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے فیس بک اور ٹوئٹر دونوں کے ذریعہ ملک کےعوام کو آگاہ کیا ۔

شاہ فیصل نے پوسٹ میں لکھا تھا ’’کشمیر ایک ناقابل بیان پریشانیوں کا تجربہ کر رہا ہے۔ زیرو برج سے ہوائی اڈے تک گاڑیوں کی کچھ آمد و رفت نظر آ رہی ہے۔ دیگر مقامات پر بالکل خاموشی ہے۔ صرف مریضوں اور کرفیو کا پاس رکھنے والوں کو چھوٹ ہے۔