مسائل کی راست جانکاری کیلئے واٹس ایپ سیل نمبر کا آغاز

   

جگتیال پولیس کی خدمات کو وسعت دینے ضلع ایس پی کا اقدام

جگتیال /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلعی ایس پی سندھو شرما نے جگتیال ضلعی پولیس کی خدمات کو مزید بہتر اور وسعت دینے کے مقصد سے عوامی شکایتوں اور مسائل کی راست جانکاری کیلئے سوشیل میڈیا واٹس اپ سیل نمبر کا آج پولیس ہیڈ کوارٹر میں جگتیال ڈی ایس پی وینکٹ رمنا نے مٹ پلی ڈی ایس پی ملاریڈی کے ہمراہ آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایتوں اور مسائل کی راست جانکاری اور فوری پولیس خدمات کو فراہم کرنے اور مسائل کی یکسوئی کے مقصد سے سیل نمبر 9346987153 پر واٹس ایپ گروپ کو متعارف کیا گیا ہے ۔ جس پر دور دراز رہنے والے بھی اپنے مسائل اور شکایتوں اور کسی قسم کے حادثات کو اس نمبر پر فوٹز اور ویڈیو لیکر روانہ کریں تو پولیس کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم اور شعبہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جو آئی ٹی کور ٹیم کے نام سے دستیاب رہے گی ۔ اطلاع ملتے ہی چند لمحوں میں پولیس وہاں پہونچ کر مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کرے گی ۔ اس کو ایک تجربہ کے طور پر آغاز کیا گیا ہے کیونکہ آج دنیا سوشیل میڈیا واٹس اپ اور فیس بک سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کی سمت قدم بڑھا رہی ہے ۔ لہذا سماج کو بہتر بنانے کیلئے سماج میں خواتین پر ہونے والے ظلم زیادتی اور لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ اور سڑک حادثوں پر فوری فوٹو اور ویڈیو لیکر اس نمبر پر روانہ کریں ۔ روانہ کرنے والوں کا نام اور نمبر راز میں رکھا جائے گا اور مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ پولیس کی جانب سے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر آئی ٹی کور ٹیم انسپکٹر سدھاکر اور دیگر موجو تھے ۔