مسائل کی یکسوئی کیلئے آنگن واڑی ٹیچرس کی رکن اسمبلی سے نمائندگی

   

نارائن کھیڑ یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والی آنگن واڑی ٹیچرس وہلپرس ایم ایل اے کیمپ آفس پہونچ کر رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی کو ایک درخواست حوالے کرتے ہووئے اسمبلی سیشن میں سوال اٹھاکر ان کے مسائل کو حل کروانے کی اپیل کی ۔ جس پر رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی نے کہا کہ آنگن واڑی مسائل کو حل کروانے کی حکومت سے کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ آنگن واڑی ٹیچرس یونین کے قائد ناگیشوری سی آئی ٹی یو کے قائد چرنجیوی بی آر ایس قائدین پی جئے پال ریڈی رمیش چوہان بی آر ایس قائدین کارکنوں آنگن واڑی ٹیچرس وہلپرس کثیر تعداد میں موجود تھے ۔