مسابقتی امتحانات کی تیاری کا سنہرہ موقع

   

مفت فاونڈیشن کورس کی تاریخ میں 21 اگست تک توسیع
حیدرآباد ۔ 2 اگست (پریس نوٹ) ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود حیدرآباد محمد الیاس احمد نے کہا کہ تلنگانہ مائنارٹیز اسٹڈی سرکل و کیریئر کونسلنگ سنٹر کی جانب سے اقلیتی طبقات (مسلمان، عیسائی، سکھ، پارسی، جین، بدھ) کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو چار ماہی مفت فاونڈیشن کورس کی تاریخ میں 21 اگست تک توسیع کی گئی تاکہ مستقبل قریب میں ہونے والے سرکاری مسابقتی امتحانات جیسے گروپ 4، 3، 2، 1 آر۔ آر۔ بی، ایس۔ ایس، سی، بنکنگ اور دیگر سرکاری ملازمتوں کی تیاری اور حصول میں کامیابی حاصل ہو۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے کہا کہ اقلیتی تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں اور سرکاری ملازمتوں کے خواہشمندوں کیلئے یہ سنہری موقع ہیکہ استفادہ کرکے اپنے مقصد کو حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک چار ماہی کورس ہوگا جس میں تجربہ کار اساتذہ کے ذریعہ جنرل اسٹڈیز کی کوچنگ دی جائے گی۔ محمد الیاس احمد نے اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ درخواست نامہ کے ساتھ تعلیمی اسناد کو 21 اگست شام 5 بجے سے قبل تلنگانہ مائناریٹی اسٹڈی سرکل تیسری منزل جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاونڈری یا ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود حیدرآباد کے دفتر واقع روم نمبر 601 چھٹی منزل حج ہاؤس نامپلی پیپر داخل کریں۔ ضروری اسناد : سرٹیفکیٹ کی کاپی، انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ کی کاپی، ڈگری سرٹیفکیٹ کی کاپی، آدھار کارڈ کی کاپی، دو فوٹوز وغیرہ منسلک کریں۔ تفصیلات کیلئے مائناریٹی اسٹڈی سرکل فون نمبر 040-23236112 اور ای میل [email protected] پر تمام ایام کار میں صبح 10:30 تا شام 5 بجے تک رابطہ کریں۔