مساج سنٹر کے نام جسم فروشی، ایک شخص گرفتار، دو لڑکیاں آزاد

   


حیدرآباد : مساج سنٹر کے نام پر چلائے جارہے آن لائن جسم فروشی کے کاروبار کو ایس او ٹی پولیس نے بے نقاب کردیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگری زون نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ازخود آپریشن کیا اور 23 سالہ وی رمیش ساکن بورابنڈہ متوطن نلگنڈہ کو گرفتار کرلیا۔ رمیش مساج سنٹر کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار کررہا تھا۔ آن لائن مساج کی سہولت اور مرد افراد کیلئے نوجوان لڑکیوں کے ذریعہ مساج اور سہولت دہلیز تک پہنچانے کی یہ شخص پیشکش کررہا تھا اور گراہکوں کو راغب کررہا تھا۔ فی لڑکی کے لئے 4 ہزار روپئے وصول کرتا تھا۔ ایس او ٹی نے رمیش کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے چنگل سے دو لڑکیوں کو آزاد کرایا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔