واشنگٹن : امریکہ میں ایک امریکی ائیر لائنز کے طیارے میں حیران کن واقعہ اس وقت پیش آگیا جب دوران پرواز ایک مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کردیا۔ عملہ کے رکن پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے کام میں مصروف تھا اسے بغیر کی وجہ سے مار پیٹ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم دیگر مسافروں نے مداخلت کرکے حملہ آور کو پکڑ لیا اور پرواز کے اترنے پر اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔امریکی محکمہ انصاف نے اتوار کو جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ مسافروں نے عملے کے ایک رکن کو مارنے والے شخص کو روکنے میں مدد کی اور لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچنے پر حملہ آور کو حکام کے حوالے کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ میکسیکو کے شہر لاس کیبوس سے جیسے ہی طیارہ نے اڑان بھری 33سالہ مسافر الیگزینڈر ٹونگ کو لی نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو مارنا شروع کردیا۔