مسجد اقصیٰ کے خطیب سے حراستی مرکز میں پوچھ تاچھ

   

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری سے بیت المقدس میں واقع مسکوبیہ حراستی مرکز میں توہین آمیز طریقے سے تفتیش کی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ قابض پولیس نے ان سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقاتوں اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں دیے گئے بیانات پر سوالات کیے۔ایڈووکیٹ زبارقہ نے کہا کہ 84 سالہ بزرگ عالم دین الشیخ صبری کو حراستی مرکز منتقل کرنا اور انہیں حبس بے جا میں رکھنا قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الشیخ صبری کی زندگی کوخطرہ لاحق ہے کیونکہ قابض پولیس آئے دن القدس میں ان کی رہائش گاہ پر دھاوے مارتی اور انہیں ہراساں کرنے کی مذموم کوشش کرتی ہے۔