مسجد الحرام کے عہدیداروں کو پرخطر حالات میں کام کرنے کی ٹریننگ

,

   

مکہ مکرمہ ۔ حرم مکی شریف میں کام کرنے والے 447 عہدیداروں کو پر خطرحالات میں کام کرنے کی آن لائن تربیت دی گئی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں تربیت فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ احمد بن عید الوذینانی نے کہا ہے کہ شرکاکو خطرناک حالات سے روشناس کروایا گیا ہے۔عہدیداروں کو اس بات کی تربیت دی گئی کہ پر خطر حالات میں کس طرح خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے۔ تربیتی کورس معروف کوچ انجینئر حسین برکات السویہری کی نگرانی میں دیا گیا جنہوں نے شرکا کو مفید معلومات فراہم کیں۔انہوں نے کہا ہے کہ تربیتی کورس کا مقصد یہ ہے کہ ہنگامی حالات میں انسانی جانوں کو کس طرح بچایا جائے نیز دوسرے لوگوں کو کس طرح تحفظ فراہم کیا جائے۔کورس میں اس بات کی بھی تربیت کی گئی کہ پرخطر اور ہنگامی حالات میں افراتفری مچانے کے بجائے اعصاب پر کیسے قابو پایا جاتا ہے۔