مسجد حرام او رمسجد نبویؐ سے سماجی دوری کے تما اسٹیکرس نکالے گئے

,

   

ریاض۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی خبر کے بموجب نماز فجر کی تیاریوں میں اتوار کی اولین ساعتوں میں سعودی عربیہ کے مسجد حرام اورمسجد نبویؐ میں اندرونی او ربیرونی حصوں سے سماجی دورے کے تمام اسٹیکرس کو نکالنے کاکام ورکرس نے شروع کردیاہے۔

ایک روز قبل یعنی 5مارچ کے روز حکومت کی جانب سے کویڈ19کے متعلق احتیاطی او ربچاؤ کے اقدامات کو ہٹالینے کے فیصلے کے خطوط پر یہ کام انجام دئے گئے ہیں

‘ سعودی عربیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس کی شروعات ہفتہ 5مارچ سے ہوئی ہے۔

داخلی وزرات کے سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ مملکت نے مسجد حرام مکہ مکرمہ اورمسجد بنویؐ مدینہ شریف سماجی دوری کو بھی ختم کردیاہے‘ مگر عبادت کے مقصد سے یہاں آنے والوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

کھلے مقامات پر ماسک کااستعمال لازمی نہیں ہے تاہم انڈورس میں ماسک پہننا ضروری ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کئے گئے تصویریں اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سماجی دور ی کے لئے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندر او راطراف اکناف میں لوگوں کی رہنمائی کے لئے ڈالے گئے نشانات کو ورکرس ہٹارہے ہیں


مسجد الحرام

مسجد نبویؐ

مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی اور روضہ اقدسؐ اور صحابہ کرام کی زیارت کے لئے اجازت نامہ ساتھ رکھنا اب ضروری نہیں ہے‘ اور توکلنا پر ”استثنیٰ“ کا موقف دیکھانا کافی ہے۔

دونوں مقدس مساجد کے امور کی نگرانی کرنے والے جنرل پریسڈنسی کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے احتیاطی اقدامات کو برخواست کرنے کے فیصلے کی ستائش کی اور کہاکہ یہ دانشمندانہ قیادت کا ہی کام ہے۔

مذکورہ مملکت میں پچھلے24گھنٹوں میں 283نئے معاملات کے ساتھ ہفتہ کے روز300متاثرین کی تعداد درج کی گئی ہے۔سعودی عربیہ نے 4مارچ2020کو عارضی پر شہریوں اور مکینوں کے لئے عمرکویڈ19کے پھیلنے کے خوف سے روک لگادی تھی‘ انتظامیہ نے مسجد نبویؐ جانے سے بھی لوگوں کو روکنے کافیصلہ کیاتھا۔

عالمی وباء کی وجہہ سے سات ماہ تک منسوخ کرنے کے بعد سعودی عربیہ نے اکٹوبر2020میں عمرہ کو بحال کیاتھا۔

مملکت میں کویڈ کے معاملات میں نمایاں کمی اور قابل تسخیر ٹیکہ پیش رفت کے بعد 17اکٹوبر2021کو داخلی وزرات نے سعودی عربیہ میں کویڈ 19پابندیوں میں نرمی لائی تھی۔

اکٹوبر میں منسوخی کے بعد سعودی عربیہ نے ان دونوں مقدس مسجد میں ڈسمبر2021میں دوبارہ سماجی دوری کا نفاذ عمل میں لایاتھا۔