دھماکے کی جگہ سے دستیاب دھماکو مادہ کو جانچ کے لئے آگرہ فارنسک لیاب روانہ کیاگیاہے
حیدرآباد۔حیدرآبادی نژاد انڈین آرمی کے سابق کپتان‘ ڈاکٹر اشفاق عالم کو اترپردیش مخالف دہشت گرد دستے(یو پی اے ٹی ایس) نے جمعرات کی رات کو کوشی نگر ضلع میں پیش ائے مسجد دھماکے معاملے میں گرفتار کرلیاہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز مذکورہ دھماکہ بیرگی پٹی جو ترک پتی پولیس اسٹیشن حدود میں آتا ہے وہاں پر ہواتھا۔ یو پی اے ٹی ایس جس کے ساتھ کاونٹر انٹلیجنس برائے تلنگانہ نے جمعرات کے روز ڈاکٹر عالم کے گھر واقعہ ایسٹ جانکی نگر ٹولی چوکی کی تلاشی لی اور تفتیش کے لئے انہیں خوشی نگر لے کر چلے گئے۔
بیرگی پٹی کے ساکن کپتان عالم نے آرمی کے میڈیکل کارپس میں 2017کے دوران ملازمت چھوڑنے سے قبل خدمات انجام دیاکرتے تھے‘ انہوں نے سیول سروس امتحان کی تیاری کے لئے ملازمت چھوڑ دی تھی۔
ان کی بیوی کپتان ایس جے عالم بھی ڈاکٹر ہیں حیدرآباد کے آرمی اسپتال میں متعین ہیں۔ ڈاکٹر عالم کو اس لئے گرفتار کیاگیا ہے کیونکہ ان کے داد حاجی قطب الدین جو مذکورہ گاؤں کے مکین ہیں انہیں دھماکہ کا مبینہ سرغنہ قراردیاجارہا ہے۔
ایسا جانکاری ہے کہ 11نومبر کے روز جب مسجد میں دھماکہ پیش آیاتھا اس وقت ڈاکٹر عالم گاؤں میں موجود تھے
मस्जिद ब्लास्ट केस का मास्टर माइंड डॉ अशफाक को यूपी एटीएस ने किया गिरफ्तार pic.twitter.com/SB5QQbugNR
— News18 Uttar Pradesh (@News18UP) November 15, 2019
مذکورہ تحقیقاتی ایجنسی کا ماننا ہے کہ قطب الدین نے اسی سال اپریل میں دس کے جی کم شدت والے دھماکو مادہ خوشی نگر لائے اور مسجد میں رکھا تھا۔دھماکے کی جگہ سے دستیاب دھماکو مادہ کو جانچ کے لئے آگرہ فارنسک لیاب روانہ کیاگیاہے۔
ائی بی‘ اے ٹی ایس‘ اسپیشل انٹلیجنس کی تفتیش کے بعد خوشی نگر سپریڈنٹ آف پولیس ونود کمار مشرا کی اجازت سے ڈاکٹر عالم حیدرآبا د واپس لوٹ گئے تھے۔
سات میں جملہ چھ لوگ جس میں تین نابالغ ہیں گرفتار کرلئے گئے ہیں۔چار لوگ جس میں مسجد کے امام جس کی شناخت مولانا عظیم الدین کی حیثیت سے ہوئی ہے‘ اس کے علاوہ اظہار‘ اشفاق انصاری او رجاوید انصاری کو 48گھنٹوں کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیاگیا ہے۔
وہیں دوسرا ملازم جس کی شناخت صلاح الدین انصاری عرف منا کی حیثیت سے فی الحال فرار بتایاگیاہے