حیدرآباد۔ حالانکہ مسلسل بارش جس نے حال ہی میں بہت تباہی مچائی ہے‘ شہر حیدرآباد میں تھم گئی ہے‘ لوگ سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو جمع پانی کی وجہہ سے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں
رامنتا پور
رامنتا پور علاقے میں جہاں پر پانی کی سطح میں کمی ائی ہے‘ یہاں پررہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ گھروں کی صفائی میں انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ زیادہ تر سامان پانی میں بہہ گیاہے۔
رامنتا پور کے ایک ساکن نے اے این ائی کو بتایاکہ”ہر سال ہمیں ایسی صورت حال کاسامنا کرنا پڑتا ہے کوئی بھی اس حالات کی ذمہ داری نہیں لے رہا ہے جبکہ ہم بہتر نالی کے نظام کے لئے مسلسل شکایت کرتے آرہے ہیں۔
بارش کے پانی کی وجہہ سے حالات مزید سنگین ہوجاتے ہیں۔پچھلے چار دونوں سے ہمارے پاس نہ تو کھانا ہے اور نہ ہی پینے کو پانی ہے او ربرقی بھی مسدود ہے۔
ہمارے زیادہ تر سامان تباہ ہوگئے ہیں اور پچھلے چار دنوں سے ہمارے الکٹرانکس اور گاڑیاں پانی میں ہیں“۔
ایک او رمقامی وجئے نے کہاکہ ”حکومت کے عہدیداروں سے ہماری درخواست ہے وہ اس مسلئے کا مستقل حل نکالیں۔ ہر سال سیلاب کی وجہہ سے‘ موسم برسات کے دوران متبادل رہائش کی تلاش کے لئے ہم مجبور ہوجاتے ہیں“
بارش کا سلسلہ جاری
پچھلے ایک ہفتہ سے تلنگانہ بھر میں لوگ سیلاب کی صورتحال سے متاثر ہورہے ہیں کیونکہ علاقہ میں مسلسل بارش ہورہی ہے‘
اب تک 50سے زائد لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔این ڈی آ رایف کے بموجب جمعرات کے روز حیدرآباد او ررنگا ریڈی 2000لوگوں کو نکالا او ربچایاگیاہے۔