مسلسل توہین عدالت پر ٹرمپ کو جیل بھیجنے جج کی دھمکی

   

نیویارک: امریکی جج نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کی دسویں بار توہینِ عدالت پر جج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا جس کے بعد امریکی جج نے انہیں جیل بھیجنے کی وارننگ دے ڈالی۔امریکی جج نے ڈونالڈ ٹرمپ پر ایک ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگلی بار توہینِ عدالت کی تو جیل بھیج دوں گا۔واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ذاتی معاملات چھپانے کے لیے کی گئی غیرقانونی ادائیگیوں کے کیس کا سامنا ہے جب کہ پچھلے ہفتے توہینِ عدالت پر ڈونالڈ ٹرمپ پر 9 ہزار ڈالرز جرمانہ ہوچکا ہے۔