مسلمانوں سے نماز حاجت پڑھنے کی اپیل

   

پتراجیا۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملایشیا میں مسلمانوں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ کل جمعہ کے موقع پر اپنے گھروں میں نماز ظہر ادا کریں اور اس کے ساتھ ساتھ صلوٰۃ حاجت بھی پڑھیں۔ وزیراعظم کے محکمہ (مذہبی امور سے وابستہ وزیر ڈاکٹر محمد ال باکری نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اللہ کے حضورؐ دعاء کریں اور دنیا بھرک ے مسلمانوں اور دیگر لوگوں کی کورونا وائرس وباء سے حفاظت کیلئے بھی گڑگڑاکر دعائیں مانگیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کی طرح ملایشیا میں بھی نمازیں گھروں میں ادا کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔