مسلمان اب بھی بیدار نہیں ہوئے تو مدد کے لئے ابابیلوں کا لشکر آنے والا نہیں :ڈاکٹر انصاری

   

پرتاپ گڑھ: مسلمانوں کی حب الوطنی پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہے ،جبکہ گزشتہ 70 سالوں سے دلتوں سے ہر معاملے میں وہ پسماندہ ہے ۔ دلتوں نے سیاسی بیداری کا مظاہرہ کرکے آج اپنی قیادت کھڑی کر دی ،مگر مسلمان آزادی سے آج تک اپنی قیادت کو ترجیح نہ دے کر صرف مبینہ سیکولر پارٹیوں کی سیاسی غلامی کر انہیں اقتدار تک پہنچاتا رہا ،مگر ووٹ لے کر اقتدار میں آنے والی پارٹیوں نے ان کا حق نہیں دیا ،اور اگر کچھ دیا ہے تو بی جے پی کا خوف۔ مسلمانوں نے سیاسی بیداری کا مظاہرہ کر تے ہوئے اگر اپنی قیادت کو ترجیح نہیں دی تو ،اب مدد کے لئے ابابیلوں کا لشکر آنے والا نہیں ہے ۔پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔