مسلمان بی جے پی کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے‘ گاڈسے کو پوجنے والے لوگوں پر وہ کبھی بھروسہ نہیں کرتے۔ ایس پی رکن اسمبلی

,

   

انہوں نے کل اسدالدین اویسی کی زیرقیادت ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ”بی ٹیم“ قراردیا ہے۔
سنبھل(یوپی)۔ سماج وادی پارٹی کے سنبھل رکن اسمبلی اقبال محمد نے دعوی کیاہے کہ مسلمان بی جے پی کوکبھی ووٹ نہیں دیں گے ”کیونکہ یہ لوگ ناتھ رام گوڈسے کی پوجا کرنے والوں پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں“ جس شخص نے مہاتما گاندھی کو گولی ماری ہے۔

انہوں نے کل اسدالدین اویسی کی زیرقیادت ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ”بی ٹیم“ قراردیا ہے۔

حال ہی میں لکھنومیں پسماندہ مسلمانوں کے ساتھ بی جے پی کے حالیہ اجلاس کا حوال دیتے ہوئے محمود نے جمعرات کے روم کہاکہ ”ایک حقیقی مسلمان کبھی بھی بی جے پی کو ووٹ نہیں دیگا۔ اس کی وجہہ بی جے پی او رراشٹریہ سیویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کبھی مسلمانوں کی نہیں ہوسکتی ہے۔

مسلمان کبھی بھی مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کی پوجا کرنے والوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں“۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاتوی مرکزی ایجنسیاں جیسے سی بی ائی او رای ڈی سے خوفزدہ ہیں ”اسی وجہہ سے وہ بی جے پی کے خلاف زبان نہیں کھول رہی ہیں“۔

انہو ں نے دعوی کیا ہے کہ ”مذکورہ سماج وادی پارٹی (ایس پی)ہی واحد بی جے پی سے مقابلہ کرنے والی پارٹی ہے“۔