مسلم این جی او کو بند کرنے کا فیصلہ، فرانسیسی عدالت کی توثیق

   

پیرس: فرانس کی اعلیٰ ترین انتظامی عدالت نے مسلم این جی او کی تحلیل کے خلاف اپیلوں اور حکومت کی جانب سے استاد کے قتل کے واقعے کے بعد 6 ماہ کے لیے ایک مسجد کو بند کرنے کے حکم خلاف اپیلوں کو مسترد کردیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 16 اکتوبر کو استاد سیموئل پیٹی کے قتل کے بعد فرانس میں بنیاد پرست سرگرمیوں کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ریاست کی کونسل نے حکومت کے حکم کے مطابق برکت سٹی این جی او کو تحلیل کرنے کا جواز اس گروپ کے سربراہ کی جانب سے ‘امتیازی سلوک، تشدد اور نفرت کو بھڑکانے’ کے بیان کو قرار دیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے اکتوبر کے آخر میں برکت سٹی کو تحلیل کرنے کا حکم دیا تھا اور الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ‘بنیاد پرست اسلام پسند تحریک’ اور ‘دہشت گردی کی کارروائیوں کو جواز بخشنے’ سے منسلک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ گروپ نے اپنے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس کے بانی اور رہنما ادریس سہمی کے متشدد اور امتیازی بیانات شائع کیے ہیں۔