مسلم تنظیموں کا وزیراعظم سے استفسار’اپنے مداحوں سے کہیں سماجی بائیکاٹ پر روک لگائیں‘

,

   

نئی دہلی۔ سوشیل میڈیا پر یومیہ اجرات پر کام کرنے والوں کے ان مذہب کی بنیاد پر علاقوں میں آنے سے منع کئے جانے کا ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعدکل ہند مجلس مشاورت نے وزیراعظم نریندرمودی سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے حامیوں کو ایک اپیل جکاری کریں جو مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کررہے ہیں تاکہ ہندوستان کی امیج اور معیشت کو بچایاجاسکے۔

مذکورہ مسلم باڈی کے صدر نوید احمد نے کہاکہ اس وائیرل ویڈیو کی وجہہ سے ہندوستان کی شبہہ متاثر ہورہی ہے کیونکہ ٹوئٹر صارفین خلیج میں ہندوستانی اشیاء کے معاشی بائیکاٹ کا انتباہ دے رہے ہیں۔

حامد نے کہاکہ ”ہندوستان کی شبہہ اور معیشت کو بچانے کیلئے اپنے حامیوں سے کہیں کہ وہ مسلمانوں کے سماجی بائیکاٹ پر روک لگائیں اور ان کے ساتھ ادب سے پیش ائیں۔

مہربانی فرماکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایتیں دیں کہ وہ نفرت پھیلانے پر کڑی کاروائی کریں“۔

وزیراعظم نے اتوار کے روزعوام کو ایک سخت پیغام جاری کیاہے جو وباء کے پھیلاؤ کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں اور کہاکہ سی او وی ائی ڈی19کی کوئی نسل‘ مذہب اور سرحد نہیں ہے اور اس وباء کے خلاف مقابلہ اتحاد اور بھائی چارہ کے ساتھ کیاجانا چاہئے۔

پی ایم او کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے ”سی او وی ائی ڈی19کی کوئی نسل‘ مذہب‘ رنگ‘ ذات‘ پات‘ زبان یاسرحد نہیں ہے“۔

مذکورہ پی ایم او کے ٹوئٹ میں کہاگیاہے کہ”ہمارا ردعمل اس کے بعد متحدہ اور بھائی چارگی پر مشتمل ہونا چاہئے۔ ہم اس میں ایک ساتھ ہیں“