مسلم خواتین کے ساتھ کھڑی ہے ہماری حکومت، وہ لوگ مسلم بہنوں کو ورغلا رہے ہیں: وزیراعظم مودی

   

اتر پردیش میں کل یعنی 10 فروری کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔پی ایم مودی نے سہارنپور میں کہا، سب کا ساتھ، سب کا وکاس یوپی کی ترقی کی کلید ہے۔ بی جے پی کے لیے وکاس  میں بیٹیوں کی شرکت سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اسی لیے آج ہر سیکٹر کو بیٹیوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔  مودی کی تعریف میں مسلم بہنوں کا  بیان دیکھ کر ان ٹھیکیداروں کو لگا کہ ان بیٹیوں کو روکنا پڑے گا۔ لہٰذا مسلمان بہنوں اور بیٹیوں کے حقوق کو روکنے کے لیے ان کی امنگوں کو روکنے کے لیے نت نئے طریقے تلاش کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘یہ لوگ مسلمان بہنوں کو ورغلا رہے ہیں تاکہ مسلمان بیٹیوں کی زندگی ہمیشہ پیچھے رہے۔ ہماری حکومت ہر مظلوم مسلمان عورت، ہر متاثرہ  مسلمان عورت کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسلم خواتین پر کوئی ظلم نہ کر سکے ، اس کے لیے یوگی جی کی حکومت ضروری ہے۔