مسلم راشٹریہ منچ کے نے آر ایس ایس کا ساتھ چھوڑا ۔ 

,

   

ناگپور : ناگپور میں آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹر یہ منچ کے کئی ارکان او رعہدیداران نے راشٹر یہ سیوسیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے تقریبا پانچ ہزار کارکن او رکئی عہدیدار کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں ۔ ان کا الزام ہے کہ تنظیم میں ان کے ساتھ بھید بھائی کیا جارہا ہے اسلئے انہوں نے کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں ۔ مسلم راشٹر یہ منچ کے صدر ریاض خان نے اس بات کی اطلا ع دی ۔ ریاض خان نے مزید کہا کہ آ ر ایس ایس او ربی جے پی ان کے مطالبات کو نظر انداز کررہی تھی جس کے سبب انہوں نے تقریبا پانچ ہزار کارکنان کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں ۔

ناگپور سے لوک سبھا سیٹ سے مقابلہ کرنے والے کانگریس کے امیدوار نانا یٹولے نے ان تمام کو ایک تقریب میں خیر مقدم کیا ۔ ذرائع کے مطابق کافی وقت سے مسلم راشٹریہ منچ میں بے چینی و اضطرابی کی کیفیت تھی او رٹکٹوں کی تقسیم کے بعد مایوسی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ جس طرح مسلم لیڈروں او رکارکنان کونظر انداز کیا گیا ہے اس سے ناراضگی کھل کر سامنے آئی ہے او رہزاروں کارکنان نے آر ایس ایس کا ساتھ چھوڑدیا ہے۔ ان کارکنان کا کہنا ہے کہ ہم نے پارٹی کیلئے کافی محنت کی ہے بڑی تعداد میں مسلم ووٹس جوڑے ہیں ۔اس کے باوجود پارٹی نے ہمیں وہ عزت نہیں دی جس کے ہم مستحق تھے۔ ہمیں صرف ووٹ کیلئے استعمال کیا جارہا تھا ۔

خبر ہے کہ بی جے پی نے سید شاہ نواز حسین کو ٹکٹ نہ دینے سے بھی ان کارکنان کافی ناراض ہیں ۔ واضح رہے کہ مسلم راشٹر یہ منچ آرایس ایس کی ذیلی تنظیم ہے اور اس کے سربراہ آرایس ایس سینئر لیڈر اندریش کمار ہیں ۔