مسلم لیگ کے سربراہ حیدر علی شہاب تھنگل کا انتقال

   

تھرواننتھاپورم : انڈین یونین مسلم لیگ

(IUML)

کے قومی صدرنشین اور مسلمانوں کے ایک روحانی قائد تصور کئے جانے والے حیدر علی شہاب تھنگل ارنا کلم کے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 74 سال تھی ۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی تدفین ملاپورم کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم 2009ء سے آئی یو ایم ایل کے صدر نشین رہے جسکی وجہ سے ریاست کیرالا میں ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کیا ۔ان کے انتقال پر گورنر کیرالا عارف محمد خان اور چیف منسٹر پنارائی وجین ، گوا کے گورنر پی ایس سریدھرن پلائی ، کانگریس قائد راہول گاندھی ، سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی ، سابق چیف منسٹر اومین چنڈی اور دیگر قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا ۔ عارف محمد خان نے کہا کہ مسٹر شہاب کے انتقال سے ریاست نے ایک قدآور قائد کھودیا جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔