حیدرآباد۔یکم اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے رمضان کے دوران مسلم ملازمین کو ایک گھنٹہ قبل دفتر سے جانے کی اجازت دینے احکام جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج تمام محکمہ جات کو سرکولر جاری کیا ۔ احکامات کے مطابق 3 اپریل سے 2 مئی تک تمام مسلم سرکاری ملازمین ، کنٹراکٹ آؤٹ سورسنگ ملازمین بورڈس و عوامی شعبہ اداروں کے ملازمین کے علاوہ اساتذہ کو شام 4 بجے گھر جانے کی اجازت رہے گی تاکہ رمضان کی عبادتوں میں شامل ہوسکیں۔ سرکولر کے مطابق اس مدت میں ہنگامی صورت میں مقررہ وقت کے بعد بھی ملازمین کو موجود رہنا ہوگا۔ سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے حکومت سے ایک گھنٹہ قبل روانگی کی سفارش کی تھی۔ ر