مسک اور امریکی حکام میں الیکڑک موٹر گاڑی معاملہ پر بات چیت

   

یروشلم : اسرائیل اور فلسطین دونوں فریقین یکساں اعتماد کے ساتھ زندگی گزارنے کے مستحق ہیں۔ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے سینئر مشیر جان پوڈیسٹا اور مچ لینڈریو سے ملاقات کی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ مسک نے صاف توانائی سے متعلق بائیڈن کے سینئر مشیر پوڈیسٹا اور انفراسٹرکچر ورکس کوآرڈینیٹر کے سینئر مشیر لینڈریو سے ملاقات کی۔ جین پیئر نے بتایا ہے کہ مسک اور مشیروں نے افراط زر میں گراوٹ لانے اور بنیادی ڈھانچے کے قانون کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے کردار اور ایندھن کے بجائے بجلی کے استعمال کو عام کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے جو کہ بائیڈن کے ملکی انفراسٹرکچر کے امور اور معیشت کو کتنی سنجیدگی سے لینے کا مظہر ہے۔