مشابہہ جڑواں بہنوں کو 12 ویں میں یکساں نشانات

,

   

نوئیڈا: مانسی اور مانیا متوطن نوئیڈا نزد دہلی شکل و صورت میں مشابہہ ہیں جو یقینا حیرانی کی بات نہیں لیکن دونوں بہنوں نے سی بی ایس ای جماعت 12 کے سرکاری امتحان میں یکساں 95.8 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں۔ جڑواں بہنیں گریٹر نوئیڈ ا میں ایسٹر پبلک اسکول میں پڑھی ہیں۔ دونوں نے انگلش اور کمپیوٹر سائنس میں 98 اور فزکس ، کیمسٹری اور فزیکل ایجوکیشن میں فی کس 95 مارکس حاصل کئے ہیں۔ مانسی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہر کوئی انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتا ہے اور ہماری علحدہ شناخت ہمارے علحدہ نام ہیں۔ ہمیں یکساں امتحانی نتیجہ پر خوشی ہے۔ بورڈ نے نتائج کا اعلان 13 جولائی کو کیا تھا۔