مشرقی افغانستان میں فضائی حملہ میں 10شدت پسند ہلاک

   

کابل،9فروری (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے مشرقی صوبہ کونر میں فضائی حملہ میں کم سے کم 10طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کو ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔وزارت دفاع نے کہا،‘‘ کونر صوبہ کے ضلع چاوکائے میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بناکر کیے گئے فضائی حملہ میں سنیچر دیر رات کم سے کم 10طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔’’وزارت دفاع نے حالانکہ یہ اطلاع نہیں دی ہے کہ یہ فضائی حملہ افغانستان کی فوج نے کیایا ناٹو کی قیادت والی فوج نے ۔واضح رہے کہ افغانستان کی فوج نے حالیہ دنوں میں طالبان کے خلاف اپنی کارروائی تیز کردی ہے ۔