مشرقی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، 6ہلاک

   

بیروت : مشرقی لبنان میں بقاع کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے سے 6 شہری شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مشرقی شہر بقاع کے علاقے شہارہ میں ڈرون حملہ کر کے 6 افراد کو شہید اور 2 کو زخمی کردیا۔یہ حملہ 27 نومبر 2024ء میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔حزب اللّٰہ کے عہدیدار ابراہیم موسوی نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور کھلی جارحیت ہے۔یاد رہے کہ امریکا اور فرانس کے تعاون سے 27 نومبر 2024ء کو یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ حزب اللّٰہ اور اسرائیلی افواج جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹ جائیں گے اور علاقے میں صرف لبنان کی فوج اور پیرا ملٹری موجود رہے گی۔