مشن مجنوں: ’پاکستان میں ہر شخص کاجل لگا کر نہیں گھومتا‘

   

اسلام آباد : پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بننے والی بالی ووڈ فلم ’مشن مجنوں‘ حال ہی میں نیٹ فلکس کی زینت بنی۔ فلم کو ہندوستان بھر میں تو پذیرائی مل رہی ہے البتہ پاکستان میں اسے مضحکہ خیز اور کامیڈی تھرلر قرار دیا جا رہا ہے۔فلم بنانے والوں کے مطابق ‘مشن مجنوں’ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا نے ایک ایسے ‘را’ ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جو 70 کی دہائی میں راولپنڈی میں جاسوسی کرتے ہوئے یہ معلوم کرلیتا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایٹم بم بنایا جا رہاہے۔ بعدازاں یہ ایجنٹ راز کے ثبوت کو اپنے ملک پہنچاتا ہے۔فلم میں جہاں ہندوستانی سیاست دانوں اندرا گاندھی اورمرارجی دیسائی کا مثبت کردار دکھایا گیا ہے جب کہ پاکستان کے اْس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار رجیت کپور ، ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کردار میر سرور نے اور اشوت بھٹ نے جنرل ضیاء الحق کا کردار ادا کیاہے۔’مشن مجنوں’ میں جس طرح پاکستانی شہریوں کی عکاسی کی گئی ہے اس پر کئی صارفین کو اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کاجل لگا کر نہیںگھومتا ۔