ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کی ایک عدالت نے مشہور رام نگر فائرنگ میں 48مجرموں کو سات سات سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج اجیت کمار ٹرکی نے کل اس معاملے کی سماعت میں 48ملزموں کو مجرم پائے جانے کے بعد سات سات سال کی سخت قید کے ساتھ چار چار ہزار رو پے جرمانے کی سزاسنائی۔حکومت کے وکیل اومیش شرما نے بتایا کل مارپٹن کے ایڈیشنل سیشن جج اجیت کمار ٹرکی نے 30اگست 2003کو رام نگر تھانے پر پتھراؤ کرنے اور سرکاری گاڑیوں کو توڑ بھوڑ کرنے والے 48خاطیوں کو یہ سزا سنائی ہے ۔