مشہور شاعر ضیاء فاروقی کا انتقال

   

بھوپال: کہنہ مشق شاعر و ادیب جناب ضیاء فاروقی کا بھوپال میں آج علی الصبح انتقال ہوگیا۔ جناب ضیاء فاروقی کی رحلت سے دنیائے علم و ادب میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا مشکل ہے۔ خاندانی ذرائع نے ان کی تدفین سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔