مشیرآباد II ڈپو سے ایک بھی بس نہیں چلائی گئی

   

حیدرآباد۔/20نومبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جاری آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے ذریعہ شہر حیدرآباد میں پائے جانے والے ایک بس ڈپو نے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جہاں سے گزشتہ 46 یوم سے جاری آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے دوران ( مشیرآباد II ڈپو سے ) ایک بس بھی نہیں چلائی جاسکی۔ جبکہ اس ڈپو میں جملہ 140 بسیں پائی جاتی ہیں اور ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے ( ماسوا مشیرآباد II ڈپو ) تمام بس ڈپوز سے بسیں چلانے کی مکمل کوششیں کی گئیں۔