مصر امریکہ سے طیارے خریدے گا

   

سان فرانسسکو: امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اعلان کیا کہ کمپنی مصری فضائیہ کے لیے 12 نئے سی ایچ-47 چنوک طیارے تیار کرے گی۔کمپنی نے منگل کو کہا کہ اس کے لیے مصر کے ساتھ 42.6 کروڑ امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، مصر اپنے سی ایچ-47 ڈی طیاروں کے بیڑے کو جدید ایف ماڈلز سے تبدیل کرے گا۔کمپنی کے مطابق، سی ایچ-47 ایف میں مکمل طور پر مربوط، ڈیجیٹل کاک پٹ مینجمنٹ سسٹم، کامن ایویونکس آرکیٹیکچر سسٹم کاک پٹ اور جدید کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیتیں شامل ہیں۔