مصر میں پہلی مرتبہ نئے سال کا جشن نہیں ہوگا

   


قاہرہ ۔ مصر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نئے سال کا جشن نہیں ہوگا۔ فیصلے سے تمام سیاحتی مراکز، ہوٹلوں اور ریستورانوں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ مصری نیوز ایجنسی کے مطابق نائب وزیر سیاحت وآثارقدیمہ عبد الفتاح العاصی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کسی بھی قسم کے اجتماع اور عوام کی بھیڑ پر پابندی لگائی گئی ہے۔وزیر اعظم کی طرف سے کیا جانے والے فیصلے سے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کرردیا گیا ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام ہوٹلوں، تقریبات مراکز، ریستورانوں اور کیفیٹیریازکو مطلع کردیاگیا ہے ۔غیر ملکیوں سیاحوں سمیت شہریوں کو بھی بڑے پیمانے پر جشن منانے کی اجازت نہیں البتہ خاندان کے افراد اپنے طور پرگھر کے احاطے میں جشن مناسکتے ہیں۔