مصر کی ٹی وی اناؤنسر پر لائیو شو میں بندر کا حملہ

   

قاہرہ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مصرکی ٹی وی کی خاتون اناؤنسر لبنی عسل کو اپنے پروگرام میں مہمان کے ساتھ بندر کا بلانا مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق لبنی عسل نے مصری چینل (الحیاۃ) کے پروگرام (الحیاۃ الیوم) زندگی آج میں ایک شخصیت کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا تھا۔مہمان اپنے ہمراہ بندر بھی لے آیا۔ وہ مہمان سے سوالات کرتی رہیں اور بندر کو چمکارتی رہی۔اچانک بندر کے ذہن میں نہ جانے کیا خیال آیا اور اس نے اناؤنسر خاتون ہر ہلہ بول دیا۔لبنی عسل نے دفاع کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔