مصر کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ 10 افراد ہلاک

   

قاہرہ ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 10 افراد جمعرات کو مصر کے ساحل بحیرہ احمر کے علاقہ عین سوکھنہ میں واقع کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئے۔ سیکوریٹی اور طبی ذرائع نے یہ بات کہی۔ دو ڈاکٹروں نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ 10 نعشیں مردہ خانہ میں وصول کی گئی ہیں۔ مہلوکین کے لواحقین دواخانہ کے باہر جمع ہوگئے اور وہ بری طرح متاثر نظر آرہے تھے۔ مقامی میڈیا نے اس صنعتی حادثہ میں مرنے والوں کی زیادہ تعداد بتائی ہے۔ مقامی حکومت نے قریب میں رہنے والوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔