مصنف آتش تاثیرکا او سی ائی موقف ختم‘ حکومت نے کہاکہ انہوں نے اپنے پاکستانی والد کی جانکاری چھپائی ہے

,

   

نئی دہلی۔ مصنف آتش تاثر کی اورسیز سٹیزن آف انڈیا(او سی ائی) جمعرات کے روز منسوخ کردی گئی‘ کیونکہ ہوم منسٹر کی جانب سے ایک بیان جاری کیاگیا کہ انہوں نے اپنے پاکستانی نژاد والد کے متعلق جانکاری چھپائی ہے۔

مئی کے مہینے میں ٹائم میگزین کے لئے تاثیر نے وزیراعظم نریندر مودی کے متعلق ایک حساس مضمون تحریر کیاتھا جس کا عنوان’ڈیوائیڈ ان چیف“ تھا‘ جس کی وجہہ سے ہوم منسٹری کے اقدام کو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے

۔کچھ مہینوں بعد نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں واپسی کے بعد میگزین نے ایک او رمضمون شائع کیاجس کا عنوان پی ا یم ایک ”یونیفائر“ رکھا گیاتھا۔تاثیر کے والد سلمان تاثیر (پاکستان میں) پنجاب کے گورنر تھے اور جس

وقت 2011میں انہیں ان کے ہی باڈی گارڈ نے توہین رسالتؐ کے ایک معاملے میں عیسائی ملزم عورت کا دفعہ کرنے پر قتل کردیاتھا‘ وہ اس وقت پاکستان کے بااثر سیاسی قائدین میں شمار کئے جاتے تھے۔

ان کے والدہ ہندوستانی کالم نگار تلوین سنگھ ہیں ے۔ اپنے کتاب”اسٹرنجر ٹو ہسٹری‘ جس کی اشاعت 2007میں ہوئی تاثیر نے اپنے والد کے متعلق لکھتے ہوئے کہاکہ کس طرح ایک تنہا عورت کے طور ان کی ماں نے پرورش کی ہے۔ اس معاملے پر سوشیل میڈیا صارفین بھڑک گئے ہیں‘

تاثیر نے ایم ایچ اے کے اس دعوی پر اعتراض کیاہے کہ انہیں جواب دینے کا موقع فراہم کیاگیاتھا تاکہ وہ اس ضمن میں حکومت کو اپنے معروضات پیش کرے

۔مذکورہ ایم ایچ اے نے اس کی کاروائی کے ٹائمز ارٹیکل سے کسی بھی چیز کے لینے دینے کا انکار کیاہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پوسٹ میں ایم ایچ اے نے کہاکہ ”تاثیر کو موقع فراہم کیاگیاتھا تاکہ وہ وہ اپنا جواب/اعتراض جو پی ائی او/او سی ائی کارڈ کے ضمن میں تھا داخل کرسکیں‘

مگر وہ نوٹس پر ردعمل پیش کرنے میں ناکام رہے۔ جس کی وجہہ سے آتش علی تاثیر کو شہریت ایکٹ1955کے مطابق او سی ائی کارڈ رکھنے کی اہلیت سے محروم کردیاگیاہے۔انہوں نے واضح طور پر ضروری او ربنیادی جانکاری نہیں دی ہے۔“

تاثیر نے نیویارک میں ہندوستانی سفارت خانہ سے ای میل کے ذریعہ ہوئی بات چیت کا ایک حصہ رکھتے ہوئے ٹوئٹر پر کہاکہ”یہ سچ نہیں ہے۔

قونصل خانہ کو دئے گئے میرے جواب کا صداقت یہاں پر پیش کررہاہوں۔مجھے پورا اکیس دن نہیں بلکہ چوبیس گھنٹے دئے گئے تھے۔ اس کے بعد سے وزرات کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیاہے“

قبل ازیں جمعرات کے روز ایم ای اے ترجمان راویش کمار نے میڈیا کو روایتی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس مخصوص کیس سے واقف نہیں ہیں۔

تاہم انہوں نے کہاکہ انفرادی طور پر ”زیادہ وقت تک او سی ائی کارڈ کی برقرار ی نہیں رہتی‘ پھر کارڈ منسوخ کردیاجاتا ہے“۔

حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنارہاہے جو ٹائم ارٹیکل کے حوالے سے ہے